ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے Reuters سے نقل كيا ہے كہ پاكستان كے صدر پرويز مشرف نے انڈونيشا كے اپنے ہم منصب سے مشتركہ پريس كانفرنس میں كہا:افغانستان عراق ٫فلسطين اور لبنان جيسے مشرق وسطی كے اسلامی ممالك میں كشمكش كو دور كركے مسلمانوں كو متحد ہونا چاہیے اور ان مشكلات اور مسائل كو ختم كرنے كے لیے نئ راہوں كو اختيار كریں-
مشرف نے وضاحت كی كہ مسلمانوں كی وحدت كی صورت میں ٫دنيا ان كے مطالبات اور مسائل كوزيادہ اہميت دے گی-
انڈونيشيا كے صدر سو سيلو بامبانگ نے بھی اس پريس كانفرنس میں كہا: ہمیں چاہیے كہ مسلمان ممالك میں قيام امن كے لیے زيادہ كوششیں كریں –
انہوں نے آخر میں كہا :آبادی كے لحاظ سے سب سے بڑا ملك انڈونيشيا كو چاہیے كہ وہ اسلامی دنيا میں موجود اختلافات كے بارے میں مسلمان علماء سے گفتگو كرۓ-