ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا﴾ نے سعودی عرب كے اخبار الشرق الاوسط سے نقل كيا ہے كہ اردن كے بادشاہ ملك عبد اللہ دوم نے كہا:اسلامی ممالك كے سياسی اور مذھبی راہنماوں كو چاہیے كہ وہ اپنے ذاتی مفادات كو پس پشت ڈال كر امن عامہ كی خاطر دينی اختلافات سے گريز كریں-
انہوں نے شعیہ اور سنی راہنماوں كو اتحاد كی دعوت دی اور كہا كہ ان دو بڑے مذاھب كے علماء اور دانشوروں كو چاہیے كہ فرقہ واريت كے خطرات سے اپنے پيروكاروں كو مطلع كریں انہوں نے عراق اور دوسرے عرب ممالك سے كہا كہ وہ ايران سے اچھے تعلقات برقرار كریں
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سال كے آخر تك مسئلہ فلسطين كا كوئئ راہ حل نہ نكلا تو اس كے برے نتائج كا سب كو سامنا كرنا پڑے گا-