اردن كے بادشاہ كی مسلمانوں سے مذھبی اختلافات كو پس پشت ڈالنے كی اپيل-

IQNA

اردن كے بادشاہ كی مسلمانوں سے مذھبی اختلافات كو پس پشت ڈالنے كی اپيل-

15:14 - February 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1522990
بين الاقوامی گروپ: اردن كے بادشاہ نے اغيار كی اسلامی ممالك میں دخالت كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ تمام شيعہ، سنی مسلمانوں سے اختلافات كو پس پشت ڈالنے اور متحد رہنے كی اپيل كی ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا﴾ نے سعودی عرب كے اخبار الشرق الاوسط سے نقل كيا ہے كہ اردن كے بادشاہ ملك عبد اللہ دوم نے كہا:اسلامی ممالك كے سياسی اور مذھبی راہنماوں كو چاہیے كہ وہ اپنے ذاتی مفادات كو پس پشت ڈال كر امن عامہ كی خاطر دينی اختلافات سے گريز كریں-
انہوں نے شعیہ اور سنی راہنماوں كو اتحاد كی دعوت دی اور كہا كہ ان دو بڑے مذاھب كے علماء اور دانشوروں كو چاہیے كہ فرقہ واريت كے خطرات سے اپنے پيروكاروں كو مطلع كریں انہوں نے عراق اور دوسرے عرب ممالك سے كہا كہ وہ ايران سے اچھے تعلقات برقرار كریں
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سال كے آخر تك مسئلہ فلسطين كا كوئئ راہ حل نہ نكلا تو اس كے برے نتائج كا سب كو سامنا كرنا پڑے گا-

نظرات بینندگان
captcha