ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا﴾ نے جنگ نيوز سے نقل كيا ہے ايران نے كہا ہے كہ مغرب كو اس كے خلاف نفسياتی جنگ میں شكست ہوچكی ہے اور تہران اپنے ایٹمی پروگرام سے كسی صورت دستبردار نہیں ہوگا ۔تہران يونيورسٹی میں تقرير كرتے ہوئے وزير خارجہ منوچہر متقی نے انكشاف كيا كہ ايران نے دو ماہ كے دوران كئی ممالك كے ساتھ 33ارب ڈالر كے نئے معاہدوں پر دستخط كئے ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے كہ نفسياتی جنگ كے محاذ پر مغرب كو بری طرح شكست ہوئی ہے۔منوچہرمتقی نے كہا كہ مغربی ممالك اپنے مسائل دوسرے ملكوں پر مسلط كرنے كی كوشش میں مصروف ہیں ، ليكن ان تمام كوششوں كے باوجود عالمی برادری كی اكثريت ايران كے موقف كی حمايت كرتی ہے۔