ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے بی بی سی خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ salaam shalom ریڈيو كے سربراہ كامل حسان نے كہا كہ یہ ریڈيو اسلام اور یہوديت كے پيروكاروں كے درميان خير سگالی اور خوشگوار تعلقات استوار كرنے كے لیے شروع كيا گيا ہے اور اس ریڈيو كے ناظمين اس مقصد تك پہنچنے كے لیے بھر پور كوشش كریں گے-
اس ریڈيو كے ايك اور عہدہ دار پیٹر بريل نے كہا كہ مسلمانوں اور یہوديوں كی تہذيب كے مشتركات بہت زيادہ ہیں اور ہم چاہتے ہیں ان دو اديان كے مابين گفتگو كے ماحول میں ترقی كا سبب بنیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ ان دو اديان كی سب سے بڑی شباہت ان دونوں كی زبان ہے اور اسی وجہ سے ریڈيو كا نام بھی دوزبانوں كے كلمات عربی اور عبری سے ليا گيا ہے كہ دونوں سلام اور صلح كو بيان كر رہے ہیں-