عرب امارات :موبائل كی گھنٹی میں آيات كے استعمال كو ممنوع كر ديا گيا-

IQNA

عرب امارات :موبائل كی گھنٹی میں آيات كے استعمال كو ممنوع كر ديا گيا-

14:52 - February 03, 2007
خبر کا کوڈ: 1523444
بين الاقوامی گروپ: عرب امارات كےمفتی اعظم عبد العزيز حداد نے موبائل فون كی گھنٹی میں آيات قرآن كے استعمال پر حرمت كا فتوی صادر كيا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے جرمن خبر رساں ايجنسی ڈی پی آے سے نقل كيا ہے كہ اس فتوی میں كہا گياہے كہ موبائل فون كی گھنٹی كی بجاۓ آيات قرآنی سے استفادہ كرنا قرآن كی عظمت اور تقدس كے خلاف ہے-
عرب امارات كے ايك مسلم راھنما عبد العظيم حق نے كچھ عرصہ پہلے آيات قرآن كے موبائل گھنٹی كی جگہ استعمال كو اھانت آميز اقدام قرار ديتے ہوۓ اسے قرآن كی عظمت اور تقدس كے خلاف قرار ديا تھا-
اس كے مشابہ فتوی مصر كے مفتی اعظم علی جمعہ اور ہندوستان كے بعض مسلم راہنماٶں نے بھی ديا ہے –

نظرات بینندگان
captcha