امام جمعہ اھواز:ايران كے خلاف امريكہ كے حالیہ اقدامات نفسياتی جنگ ہے-

IQNA

امام جمعہ اھواز:ايران كے خلاف امريكہ كے حالیہ اقدامات نفسياتی جنگ ہے-

14:56 - February 03, 2007
خبر کا کوڈ: 1523447
اعزازی خبر نگار رسول كريمی:اھواز كے امام جمعہ نے گذشتہ روز نماز جمعہ كے خطبوں میں ايران كے خلاف امريكہ كے حالیہ اقدامات كو ايك نفسياتی جنگ كا نام ديا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ شعبہ اھواز كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام والمسلمين ﴿محسن حيدری﴾ نے نماز جمعہ كے خطبوں میں امريكی فوجيوں كے مشرق وسطی میں اضافہ كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا: ايرانی عوام كبھی بھی اپنے حقوق منجملہ صلح و آشتی پر مبنی ایٹمی پروگرام سے پيچھے نہیں ہٹے گی-
انہوں نے لبنان میں فرقہ واريت اور خانہ جنگی كے لیے استعماری سازشوں كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا :یہ سازشیں ايك دفعہ پھر سيد حسن نصر اللہ كی مدبرانہ سياست كے ذريعہ شكست فاش سے دچار ہو ں گی-
انہوں نے مزيد كہا :ايرانی عوام كا اسلامی انقلاب ٫عاشورا كے پيغام سے الہام اور خدا پر توكل كے ذريعہ جاودانی ہو گيا ہے-

نظرات بینندگان
captcha