ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے محيط سائٹ سے نقل كيا ہے كہ برطانیہ كی كنزرویٹو پارٹی كے قائد كيمرون نے برمنگھم میں اپنی حالیہ تقرير میں ٫ايسے مسلمانوں كو جو اسلامی قوانين كے مطابق حكومت كی بنياد ركھنے اور شريعت كے مطابق فيصلے كروانے كا تقاضا كرتے ہیں كو قومی پارٹی كے حامی قرار دے كر مفاد پرستی كی تہمت لگائی –
برطانیہ كی اسلامی كونسل كے جنرل سيكرٹری ﴿محمد عبد العاری﴾ نے اس ملك كے خبر نگاروں سے گفتگو كرتے ہوۓ اس تہمت كو بے بنياد قرار ديا اس كے علاوہ برطانیہ كی حريت پسند پارٹی كے ركن عمران وحيد نے بھی ان الزامات كو بے بنياد قرار ديا-