ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے نيوز بلٹن اخبار سے نقل كيا ہے كہ بولٹن يونيورسٹی كی انجمن اسلامی كے صدر محمد كبير نے كہا:اس نمائشگاہ میں طلباء كے لیے مختلف اور جذاب پروگراموں كا اہتمام كيا گيا ہے اور ہمارا ارادہ ہے كہ اس ذريعہ اسلام كے بارے میں مختلف اذھان میں پيدا ہونے والے غلط تصورات كودور كر سكیں –
انہوں نے اساتذہ اور طلباء كے اس نمائشگاہ كی طرف بہت زيادہ رجحان كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا:ہماری پوری كوشش ہے كہ ركاوٹوں كو دور كر كے دوسروں كو اسلام سے آگاہ كرنے كا ميدان فراہم كریں تاكہ وہ میڈيا كی بے بنياد اور جھوٹی خبروں سے دھوكہ نہ كھائیں اور خود اسلام سے آگاہی حاصل كریں یہ نمائشگاہ ايك ہفتہ تك جاری رہے گی-