ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے سازمان فرھنگ و ارتباطات اسلامی كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ اس نمائشگاہ كی افتتاحی تقريب میں شام كے وزير مذھبی امور ڈاكٹر علی القيم ٬اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت كار ركن آبادی ٬شام میں ايران كے ثقافتی امور كے حسين شفيعی اور ديگر دسيوں اساتذہ ٬دانشوروں اور طلباء نے شركت كی-
اس نمائشگاہ میں ۱۵۰۰ عنوان پر كتب٬قرآنی ٬نہج البلاغہ ٬تفاسير ٬مسائل فقہی كے موضوعات پر امام خمينی رہ اور قائد انقلاب آيت اللہ خامنہ ای كی تاليفات ٬آيت اللہ مطہری ٬شہيد دستغيب ٬علامہ طباطبائی ٬شہيد بہشتی اور ايران كی ديگر چند مایہ ناز علمی شخصيات كی تاليفات اور اسلامی انقلاب كے متعلق كتابیں ركھی گئی ہیں-
اس كے علاوہ بين الاقوامی پبلشرز الھدی ٬دارالبلاغ ٬دارالمرتضی٬دارالاعلمی٬دارالھادی اور لبنان كے دوسرے پبلشرز كی كتابیں اس نمائشگاہ میں ركھی گئی ہیں اور ايرانی فلموں اور ڈراموں ٬نوحوں اور مذھبی تقريروں كی سی ڈيز بھی ركھی گئی ہیں
یہ نمايشگاہ دمشق كے خانہ فرھنگ میں ۲۰ دن تك جاری رہے گی-