ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ كے اعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ حسين نوری ہمدانی نے صوبہ قم كے رضا كار خواتين و حضرات سے ملاقات كے دوران كہا: اسلامی انقلاب سے پہلے ايرانی عوام استكبار اور استبداد كے ظلم كی چكی میں پس رہے تھے-
انہوں نے سياسی اور اقتصادی استقلال اور ثقافتی خود اعتمادی جيسے اہم ٬ اسلامی انقلاب سے حاصل ہونے والے نتائج كا ذكر كرتے ہوۓ كہا: معاشرہ كے تمام افراد بالخصوص اس نظام كے عہدہ داروں كو ان عظيم نتائج كا دفاع كرنا چاہیے-
آيت اللہ نوری ہمدانی نے كہا: ملت ايران ۱۰ فروری ﴿۲۲ بہمن ﴾ كو ہونے والے مظاہرے میں بھر پور شركت كر كے اسلامی انقلاب كا دفاع كریں-
انہوں نے اسلامی انقلاب كی كاميابی میں عورتوں كے كردار كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا: اسلامی ايران كی مسلمان خواتين نے مردوں كے شانہ بشانہ اسلامی انقلاب كی كاميابی كے لیے كوششیں كی ہیں-
انہوں نے مزيد كہا:موجودہ حالات میں عورتوں كو چاہیے كہ وہ روشن فكری سے تمام ميدانوں میں حاضر رہیں-