۔شام كے دارالحكومت دمشق میں صحافيوں سے گفتگومیں حماس كے رہنما خالد مشعل كا كہنا تھا كہ الفتح اور حماس ايك ہی كشتی كے سوار ہیں اور قومی اتحاد كے لئے دونوں كے درميان اشتراك كے سوا كوئی راستہ نہیں ۔انھوں نے سعودی عرب كے فرماں روا كی جانب سے مكہ مكرمہ میں مذاكرت كی دعوت كا خيرمقدم كيا ۔ ان كا كہنا تھا كہ حماس نے مكہ میں منگل كو مذاكرات كے انعقادپر اتفاق كيا ہے تاہم اس عمل میں امريكا اور اسرائيل كی مداخلت قبول نہیں كی جائے گی۔منگل كو الفتح اور حماس كے رہنماؤں كی سعودی عرب میں یہ دوسری ملاقات ہو گی۔ اس سے پہلے اكيس جنوری كو دونوں رہ نما دمشق میں ملے تھے