ادارہ دارالقرآن نے جنوری میں ۴٦ مكمل قرآن كريم شائع كرنے كی اجازت دی-

IQNA

ادارہ دارالقرآن نے جنوری میں ۴٦ مكمل قرآن كريم شائع كرنے كی اجازت دی-

14:31 - February 06, 2007
خبر کا کوڈ: 1524315
قرآنی سرگرمياں گروپ: رواں سال جنوری میں دارالقرآن كريم ادارہ نے ۴ لاكھ ۳۲ ہزار كی تعداد اور ۵۰۰ جلدوں پر مشتمل ۴٦ مكمل قرآن اشاعت كرنے كی اجازت دے دی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ادارہ دارالقرآن الكريم كے انچارج حسن تفكری نے كہا:اسی طرح اس مہينہ میں ۳۰ پاروں سے كم پر مشتمل ۱۵ قرآن شائع كرنے كی اجازت دی ہے-
اس مہينہ میں كل ۲۰ لاكھ سے زائد قرآن شائع كرنے كی ادارہ دارالقرآن كی جانب سے اجازت دی جا چكی ہے-
اسی طرح رواں سال میں ادارہ دارالقرآن كی جانب سے ۲ لاكھ قرآن كريم ٦۰۰ تومان يا كمتر قيمت كے ساتھ يا بالكل مفت لوگوں میں تقسيم كیے گۓ ہیں-

نظرات بینندگان
captcha