ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے محيط سائٹ سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے شہر مدينہ كا تحقيقاتی اور مطالعاتی مركز حضرت محمدۖ كے تعارف كی خاطر بعض ثقافتی منصوبوں كے بارے میں كام كرنا چاہتا ہے-
رپورٹ كے مطابق یہ تحقيقات اور منصوبے قديمی آثار كے ٬ نقشه جات مكہ اور مدينہ منورہ كے تاريخی واقعات كو شامل ہیں اور ايسے مكانوں كو جہاں پر حضرت محمد زندگی گذارتے تھے-
دوسری طرف پيغمبر اكرمۖ كی زندگی كے بارے میں فلمیں اور اسی طرح مسجد النبی كی لائبريری میں موجود گرانبہا خطی نسخوں كی فہرست ۸۳۲ صفحات میں نشر كر رہا ہے-
یہ مركز مكہ مكرمہ اور مدينہ منورہ كے بارے میں ايك ايسی كتاب شائع كر رہا ہے كہ جس میں مكہ و مدينہ كے تاريخی اور قديمی آثار احاديث نبوی كی وضاحت اور فضائل ٬آداب اور زيارت كے بارے میں روايات كو بيان كرے گی-