ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق صدر مملكت محمود احمدی نژاد نے اسلامی جمہوریہ كی چوبيسویں كتاب سال كے پروگرام میں جو گذشتہ روز وحدت ہال میں منعقد ہوا اپنے مختصر خطاب میں كہا:آج كا انسان ثقافت كا محتاج ہے اور انسان كی مشكلات كو حل كرنے كے لیے علم اور ثقافت كی ترقی ضروری ہے اور آج كا انسان ایٹمی اسلحہ كی بجاۓ قلم و كتاب كا محتاج ہے-
انہوں نے مزيد كہا:اسلامی انقلاب ٬ثقافتی پيغام سے شروع ہوا اور اسی وجہ سے اسلامی انقلاب كی وسعت كے منصوبے عقل و دانائی پر موقوف ہیں-