ايران كی انقلابی عوام قرآنی تعليمات پر عمل كرتے ہوۓ عالمی كفر كے مقابلے میں سر تسليم خم نہیں ہوگی-

IQNA

ايران كی انقلابی عوام قرآنی تعليمات پر عمل كرتے ہوۓ عالمی كفر كے مقابلے میں سر تسليم خم نہیں ہوگی-

15:12 - February 10, 2007
خبر کا کوڈ: 1525077
اعزازی خبر نگار امير ترقی نژاد :ولايت كی حامی حكومت اور ہماری انقلابی عوام اپنی دينی تعليمات اور انقلابی اہداف كی بنا پر ايك لمحہ بھی عالمی كفر كے ظلم و ستم سے مقابلے میں سر تسليم خم نہیں ہوگی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق يزد كی سپاہ پاسداران كے سياسی عہدہ دار كرنل احمد علی زارع زادہ نے مہريز شہر كے رضا كاروں كے اجتماع میں كہا:عالمی كفر كے سربراہوں اور ان سے وابستہ حكومتوں كی تمام تر وعدہ خلافيوں كے باوجود ہماری انقلابی حكومت اور عوام انتہائی طاقت اور سنجيدگی سے ایٹمی مسئلہ كی حمايت كرے گی-
زارع زادہ نےمزيد كہا:ہماری بہادر حكومت اور عوام تمام بين الاقوامی قوانين كا احترام كرتے ہوۓ ایٹمی توانائی كو حاصل كرنے كو اپنا مسلم اور قدرتی حق جانتی ہے-

نظرات بینندگان
captcha