ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق يزد كی سپاہ پاسداران كے سياسی عہدہ دار كرنل احمد علی زارع زادہ نے مہريز شہر كے رضا كاروں كے اجتماع میں كہا:عالمی كفر كے سربراہوں اور ان سے وابستہ حكومتوں كی تمام تر وعدہ خلافيوں كے باوجود ہماری انقلابی حكومت اور عوام انتہائی طاقت اور سنجيدگی سے ایٹمی مسئلہ كی حمايت كرے گی-
زارع زادہ نےمزيد كہا:ہماری بہادر حكومت اور عوام تمام بين الاقوامی قوانين كا احترام كرتے ہوۓ ایٹمی توانائی كو حاصل كرنے كو اپنا مسلم اور قدرتی حق جانتی ہے-