ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے العربیہ سے نقل كيا ہے كہ محمود عباس كی قيادت میں چلنے والی تحريك فتح كے عہدہداروں نے حماس كے ساتھ بات چيت كرنے میں اپنی رضا مندی كا اعلان كر ديا-
فلسطينی وزاراء كے انچارج اسماعيل ھينہ نے كہا:آج میں سچے دل سے فلسطين میں قومی حكومت قائم كرنے كے لیے مكہ مكرمہ جا رہا ہوں-
دوسری طرف تحريك فتح كی انقلاب كونسل كے ركن جبرائيل الرجوب نے كہا:اس گفتگو میں شركت كرنے والا گروپ اس تحريك كی انقلابی كونسل كی طرف سے مكمل اختيار ركھتا ہے-
انہوں نے كہا:قومی اتحاد كی تشكيل كے لیے ہمارا اتحاد واجبات میں سے ہے-
فتح كونسل كے سربراہ غرام احمد نے كہا:مسلمان بھائيوں كو چاہیے كہ وہ مكہ مكرمہ كی عظمت اور پاكيزگی كو مد نظر ركھتے ہوۓ اس بات چيت كو كامياب بنانے كی پوری كوشش كریں-
انہوں نے مزيد كہا:ہمیں چاہیے كہ اسرائيل كے مقابلے میں فلسطين كا دفاع كرنے كے لیے متحد ہو جائیں اسی وجہ سے ہم اپنے قومی اتحاد كو قوی كر كے فلسطين كی آزادی اور ايك مستقل فلسطينی حكومت كے لیے اكٹھے ہو جائیں-