ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب كی اسلامی نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ اردن كے مفتيوں كی كونسل نے اس ملك كے دارالحكومت عمان میں اپنے بيان اعلان كيا-موبائل كی گھنٹی میں قرآنی آيات سے استفادہ ٬قرآنی آيات كے كلام وحی ہونے كے منافی ہے-
اس كونسل نے مسلمانوں كے نزديك قرآنی آيات كی عظمت اور پاكيزگی كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا:قرآنی آيات خداوند كريم كی طرف سے نازل ہوئی ہیں اور مبو بائل كی گھنٹی میں ان آيات سے استفادہ جائز نہیں ہے –