آيسسكو نے مسجد الاقصی كی تخريب كی مذمت كی –

IQNA

آيسسكو نے مسجد الاقصی كی تخريب كی مذمت كی –

15:51 - February 10, 2007
خبر کا کوڈ: 1525090
بين الاقوامی گروپ: آيسسكو نے اپنے فوری بيان میں بيت المقدس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی اور مسجد الاقصی كی بعض جگہوں كو خراب كرنے كی مذمت كی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے انڈين مسلمز سائٹ سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو كے عہدہ داروں نے اس ادارے كے تمام ركن ممالك سے تقاضا كيا ہے كہ وہ اسرائيل پر دباو كے ذريعہ مسجد الاقصی كی بے حرمتی كو روكنے كے لیے فوری طور پر اقدام كریں-
اس بيان میں آيا ہے :صہيونی حكومت مسجد الاقصی كے بعض حصہ پر قبضہ كر كے اسے شدت پسند یہوديوں كے اختيار میں دينا چاہتی ہے-
ياد رہے كہ گذشتہ صبح صہيونی حكومت نے فوج كی مكمل حمايت سے مسجد الاقصی كے بعض حصے كو خراب كرنا شروع كر ديا -

نظرات بینندگان
captcha