ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے انڈين مسلمز سائٹ سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو كے عہدہ داروں نے اس ادارے كے تمام ركن ممالك سے تقاضا كيا ہے كہ وہ اسرائيل پر دباو كے ذريعہ مسجد الاقصی كی بے حرمتی كو روكنے كے لیے فوری طور پر اقدام كریں-
اس بيان میں آيا ہے :صہيونی حكومت مسجد الاقصی كے بعض حصہ پر قبضہ كر كے اسے شدت پسند یہوديوں كے اختيار میں دينا چاہتی ہے-
ياد رہے كہ گذشتہ صبح صہيونی حكومت نے فوج كی مكمل حمايت سے مسجد الاقصی كے بعض حصے كو خراب كرنا شروع كر ديا -