انگلينڈ كے ذرائع ابلاغ مسلمانوں كے ساتھ تبعيض آميز اور غير عادلانہ رویہ ركھتے ہیں-

IQNA

انگلينڈ كے ذرائع ابلاغ مسلمانوں كے ساتھ تبعيض آميز اور غير عادلانہ رویہ ركھتے ہیں-

17:16 - February 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1525850
بين الاقوامی گروپ:لندن میں ايك سروے كے مطابق انگلينڈ كے مسلمانوں كا كہنا ہے كہ یہاں كے ذرائع ابلاغ مسلمانوں كے ساتھ غير عادلانہ رویہ ركھتے ہیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے AGLMCILS سے نقل كيا ہے كہ انگلينڈ كی اسلامی حقوق بشر كمیٹی نے كہا كہ ۸۵ فی صد مسلمانوں كا كہنا ہے كہ انگلينڈ كے ذرائع ابلاغ مسلمانوں كے ساتھ غير عادلانہ رویہ ركھتے ہیں-
انگلينڈ كے ذرائع ابلاغ سے مسلسل مسلمانوں كو دہشت گرد بم گزار ٬ہوائی جہاز كو يرغمالی بنانے والے كے انداز میں پيش كيا جاتا ہے-
قابل ذكر ہے كہ ٹونی بلير نے حال میں یہ اعلان كيا ہے كہ انگلينڈ كے تمام شہريوں كو برابر كے حقوق دیے جا رہے ہیں جبكہ سروے كے مطابق مسلمان بہت مشكلات كے ساتھ اپنی زندگی بسر كر رہے ہیں-

نظرات بینندگان
captcha