جامعہ مدرسين حوزہ علمیہ قم نے حرمين عسكريين كی جلد از جلد تعمير كا مطالبہ كيا-

IQNA

جامعہ مدرسين حوزہ علمیہ قم نے حرمين عسكريين كی جلد از جلد تعمير كا مطالبہ كيا-

14:30 - February 14, 2007
خبر کا کوڈ: 1526087
اعزازی گروپ:اكبر پوست چيان/جامعہ مدرسين حوزہ علمیہ قم نے ايك پيغام میں انہدام حرمين عسكريين ۜ كی شديد مذمت كرتے ہوۓ كہا كہ جلد از جلد حرمين كی تعمير كی جاۓ-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق جامعہ مدرسين نے اپنے پيغام میں كہا كہ انہدام حرمين عسكريين نے عالم اسلام خاص كر شيعوں كو سوگوار بنا ديا ہے-
اس پيغام میں مزيد كہا گيا ہے كہ امريكی اور برطانوی فوجوں نے ابھی تك نہ عراقی عوام كی امنيت كا انتظام كيا اور نہ بھی حرمين كی تعمير كے مواقع فراہم كیے ۔
جامعہ مدرسين نے كہا كہ استكبار كو یہ بات اچھی طرح سمجھ لينا چاہیے كہ اس طرح كے حادثات سے بھی فرقہ واريت كو فروغ نہیں ملے گا اور ان كے منصوبے خاك میں ملتے رہیں گے-
لہذا اس سے زيادہ اب ہمارے جزبات كا خون نہ كيا جاۓ-

نظرات بینندگان
captcha