ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے پاكستان كے اے پی پی نيوز سے نقل كيا ہے كہ انگلينڈ كے اسلامی بينك كی طرف سے ايك تقريب كی گئی جس میں بينك ترجمان نے كہا كہ ۳۱ ارب پاٶنڈ مسلمانوں كے انگلينڈ كی معيشت میں شامل ہیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ اس تقريب سے ہم یہ چاہتے ہیں كہ انگلينڈ میں مسلمانوں كے نماياں كارنامے بھی ديكھ لیں –
بينك كے ترجمان نے كہا كہ انگلينڈ كے ذرائع ابلاغ سے ہميشہ مسلمانوں كو دہشت گرد ٬ جاہل ٬اجتماعی امور سے دور افتادہ بنا كر پيش كيا جاتا ہے ليكن اس تقريب میں انگلينڈ كے مسلمانوں كی مختلف ميدانوں میں كاركردگی كو بيان كيا گيا –
قابل ذكر ہے كہ انگلينڈ میں آٹھارہ لاكھ مسلمان زندگی گزار رہے ہیں-