ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ ايكنا﴾ نے الآفريقہ ڈاٹ كام كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جنوبی صحراۓ افريقہ میں ۳۰ سے ۷۰ فی صد افراد كو مذھبی تعليم دی جا رہی ہے تاكہ ایڈز كی روك تھام ہو سكے- عالمی صحت عامہ كی تنظيم او ايم ايس كے سربراہ ،كو ين دو كوك ، نے كہا ہے كہ مذھبی تنظيمیں اپنے اپنے ممالك میں اس مہلك مرض كو لگام دينے كے لیے اپنا رول ادا كرسكتی ہیں اور متاثرہ ممالك میں یہ انتہائی ضروری ہے واضح رہے كہ مذھبی تنظيموں كے آگاہ كرنے سے پہلے لوگ كسی حد تك اس ادارے كے توسط سے اس بيماری كے نقصانات سے آگاہ تھے-