ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی نے ايم اے پی سے نقل كيا ہے كہ مراكش كے وزير اوقاف احمد توفيق نے كہا كہ یہ شہر آئندہ اسلامی تعليمات سنٹرز كے لیے نمونہ بن جاۓ گا وزير اوقاف نےمزيد كہا كہ ايفون كے علاقے میں ۲۰۰۵ء تك ۲۲ مساجد كی تعيمر مكمل ہو چكی ہے اور عنقريب ۸ مساجد اور بنائی جائیں گی-
احمد توفيق نے كہا كہ وزارت اوقاف كی طرف سے طلباء كے لیے تعليم قرآن اور ديگر مذھبی پروگراموں كا انتطام كيا گيا ہے-
انہوں نے كہا كہ مذھب كو انسان كی زندگی میں لاگو كرنے میں علماء كا كردار اہم ہے-