آيت اللہ صانعی :دنيا كی تمام صلح پسند تنظيمیں انہدام حرمين شريفين كے سانحے كی مذمت كریں-

IQNA

آيت اللہ صانعی :دنيا كی تمام صلح پسند تنظيمیں انہدام حرمين شريفين كے سانحے كی مذمت كریں-

9:51 - February 17, 2007
خبر کا کوڈ: 1526492
اعزازی گروپ/اكبر پوست چيان:آيت اللہ صانعی نے كہا كہ دنيا كی تمام صلح پسند افراد كو چاہیے كہ اس سانحہ كی مذمت كریں تاكہ ضد انسانی حادثے تكرار نہ ہونے پائیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے اعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ صانعی نے اپنے پيغام میں كہا ہے كہ دنيا كے تمام آزادی پسند افراد اس سانحے كی مذمت كریں تاكہ كوئی شخص آئندہ كسی مقدس مقام پر حملے كی جرأت نہ كر سكے-
آيت اللہ صانعی نے مزيد كہا كہ دشمن یہ تصور كرتا ہے كہ اس طرح كے واقعات سے شيعوں كو كمزور كرنے میں كامياب ہو جاۓ گا-
ليكن انہیں جاننا چاہیے كہ اس طرح كے سانحات سے ہماری مظلوميت پوری دنيا كے سامنے روشن تر ہوتی جا رہی ہے-
آيت اللہ صانعی نے كہا كہ انہدام حرمين كی ياد ہر سال منانا چاہیے تاكہ ظالموں اور دہشت گردوں سے نفرت كا اظہار ہوتا رہے-

نظرات بینندگان
captcha