ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی )ايكنا( كی رپورٹ كے مطابق شيخ يوسف قرضاوی نے آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی سے مناظرہ كرتے ہوۓ كہا كہ شيعہ اپنے مذھب كی ترويج كر كے اہلسنت كے مذھب كو تبديل كرنا چاہتے ہیں اور یہی مسلمانوں كے درميان تفرقہ كا سبب ہے
انہوں نے مزيد كہا كہ ميرا اہلسنت كی تمام تبليغی تنظيميوں سے رابطہ ہے جس میں كسی ايك تنظيم بھی شيعہ كو سنی بنانا نہیں چاہتی –
قرضاوی نے كہا كہ سنی ممالك میں شيعوں كی اقليت ہے مگر انہیں ان كے حقوق ملنے چاہیے جس طرح كی بعض سنی ممالك میں شيعہ وزارت كے عہدے پر بھی فائز ہیں ليكن ايران میں سنی كسی بھی وزارت كے منصب پر نظر نہیں آتے بلكہ جب انہوں نے تہران میں اپنی مسجد بنانے كا ارادہ كيا تو ان پر توجہ نہیں كی گئی