ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی نامہ نگاروں كی رپورٹ كے مطابق ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ حجة الاسلام محمود فتاحی نے اس محفل میں انقلاب كی سالگرہ پر تبريك پيش كرتے ہوۓ بانی انقلاب حضرت امام خمينی اور شہدا كی قربانيوں كا تذكرہ كيا –
اور موجودہ علمی ٬ثقافتی ٬اقتصادی اور فوجی ترقی كو ان كا مرہون منت قرار ديا-
انہوں نے كہا كہ اس مرتبہ ملت غيور ايران نے ايك بار پھر ۲۲ بہمن كو بھر پور مظاہرے كر كے استكبار كے منہ پر زوردار طمانچہ مارا ہے-
آقائی فتاحی نے موذن حضرات جو كہ تين وقت اذان ديتے ہیں ان كے مذھبی كام كو سراہا آخر میں ۱۰ فعال اور نمونہ موذن حضرات كی تجليل كی گئی اور نفيس ہدايات سے نوازا گيا-