ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اين ڈبليو آئی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ Valparaiso يونيورسٹی شكاگو میں اسلام كی غلط تفسير بيان كرنے كے خلاف كام جاری ہے فراص صوفی جو اس يونيورسٹی كی ھيئت كے ايك ركن ہیں نے كہا كہ اسلام كے بارے میں معلومات كے لیے اسلامی اسكالروں كے ساتھ رابطہ بہت مفيد ہے وہ خود بھی اسی يونيورسٹی كے فارغ التحصيل ہیں انہوں نے كہا كہ بعض مسائل سے عدم واقفيت كی بنا پر نفرت میں اضافہ ہوتا ہے اس يونيورسٹی كا ايك پروگرام یہ بھی ہے كہ اسلام اور مسيحيت كے مابين اتحاد و يگانگت كی فضا كو قائم كيا جاۓ-