ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے نسيج نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كياہے كہ محمد العوا عالمی مسلم علماء يونين كے سربراہ نے اظہار كيا ہے كہ اس ملاقات میں ۵ اساسی اور اہم امور زير بحث آئیں گے-
انہوں نے واضح كيا كہ اس ملاقات میں اہم فيصلے كیے جائیں گے اور طرفين مقدسات اسلام كے بارے میں اپنا اپنا موقف بيان كریں گے العوا نے كہا كہ امت مسلمہ كے اتحاد كے لیے ضروری ہے كہ شيعہ و سنی كے مابين اختلافات كو ختم كيا جا ۓ-
انہوں نے كہا كہ اس سے پہلے ايك كمیٹی كا ايران بھيجنا جس نے قرضاوی اور ہاشمی كی ملاقات كا اہتمام كيا ہے اسی سلسلہ كی ايك كڑی ہے-