عالمی مسلم علماء يونين كے چيئرمين جلد ہی ہاشمی رفسنجانی سے ملاقات كریں گے-

IQNA

عالمی مسلم علماء يونين كے چيئرمين جلد ہی ہاشمی رفسنجانی سے ملاقات كریں گے-

10:46 - February 18, 2007
خبر کا کوڈ: 1526784
بين الاقوامی گروپ: عالمی مسلم علماء يونين كے رہنما محمد العوا ايك شيعہ و سنی مذاھب پر مشتمل اجلاس كے سلسلہ میں جلد ہی ہاشمی رفسنجانی سے ملاقات كریں گے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے نسيج نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كياہے كہ محمد العوا عالمی مسلم علماء يونين كے سربراہ نے اظہار كيا ہے كہ اس ملاقات میں ۵ اساسی اور اہم امور زير بحث آئیں گے-
انہوں نے واضح كيا كہ اس ملاقات میں اہم فيصلے كیے جائیں گے اور طرفين مقدسات اسلام كے بارے میں اپنا اپنا موقف بيان كریں گے العوا نے كہا كہ امت مسلمہ كے اتحاد كے لیے ضروری ہے كہ شيعہ و سنی كے مابين اختلافات كو ختم كيا جا ۓ-
انہوں نے كہا كہ اس سے پہلے ايك كمیٹی كا ايران بھيجنا جس نے قرضاوی اور ہاشمی كی ملاقات كا اہتمام كيا ہے اسی سلسلہ كی ايك كڑی ہے-

نظرات بینندگان
captcha