ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے جنگ نيوز سے نقل كيا ہے كہ شام كے صدر بشار الاسد نے تہران میں ايرانی صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات كی اور خطے كے مجموعی حالات خصوصاً عراق اور لبنان كی صورت حال پر تبادلہ خيال كيا۔ دونوں رہ نماؤں نے خبردار كيا كہ مسلمانوں كے درميان نااتفاقی كے خطرناك نتائج مرتب ہوسكتے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ بعض عالمی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں نااتفاقی اور فر قہ واريت كے ذريعے اپنے مذموم مقاصد حاصل كرنا چاہتی ہیں اور خطے كی عوام كو ان سازشوں سے آ گاہ كرنا ضروری ہے۔اس موقع پر ايران كے صدر محمود احمدی نژاد نے كہا كہ موجودہ حالات میں مسلم ممالك زيادہ محتاط رہتے ہوئے اپنے اتحاد كو برقرار ركھیں تاكہ نئی سازشوں كو روكا جاسكے۔