ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے Lematina كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شعبہ عرب و مراكشی ثقافت كی طرف سے بليجئيم میں مراكش كے سفارت خانے كی طرف سے حفظ قرآن كريم كا عظيم الشان مقابلہ منعقد كيا جاۓ گا-
اس مقابلے كے ممتاز افراد كو ملك حسن دوم مراكش كے بادشاہ كی طرف سے انعامات دیے جائیں گے اس مقابلے كا مقصد مراكشی جوانوں میں قرآنی نور كو اجاگر كرنا ہے تاكہ وہ يورپ میں اسلام كا پھيلانے میں اہم كردار ادا كرسكیں-
واضح رہے كہ یہ مقابلے ۲۵ فروری كو بلجئيم كے دارالحكومت بروكسل میں منعقد ہونگے –