ايرا ن كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے آنا نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حماس كے سياسی دفتر كے سربراہ خالد مشعل نے كہا ہے كہ حماس اور فتح كو چاہیے كہ مكہ میں طے پانے والے معاہدہ كی دونوں كو پابندی كرنی چاہیے تاكہ فلسطين میں ايك متحدہ حكومت كا قيام ممكن ہو سكے انہوں نے كہا كہ یہ ايك تاريخی معاہدہ ہے جس كو آسانی سے نہیں كھونا چاہیے-
انہوں نے كہا كہ تمام در بدر فلسطينيوں كو فلسطين میں آباد كرنا اور تمام اسراء كی رہائی اس معاہدے كا حصہ ہے-انہوں نے مزيد كہا كہ قدس كی آزادی كے لیے تمام مسلمانوں كو جدو جہد كرنی چاہیے تاكہ ہم مسلم حقوق كو حاصل كر سكیں-
مشعل نے آخر میں تمام فلسطنی قيديوں كی جو كہ اسرائيلی جيلوں میں بند ہیں اور جن میں بعض وزير بھی شامل ہیں انكی رہائی كا مطالبہ كيا-