ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مفكرة الاسلام انٹر نیٹ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی وزرائے خارجہ فلسطينی حقوق اور عراق كی موجودہ صورت حال پر گفتگو كریں گے اور اسی طرح یہ وزرائے خارجہ امريكہ كی عراق میں سرگرميوں كا بھی جائزہ لیں گے-
وہ مستقبل قريب میں سعودی عرب میں ہونے والی اسلامی سربراہی كانفرنس كے لیے ايجينڈا بھی فراہم كریں گے-
واضح رہے كہ اس اجلاس میں مصر ٬سعودی عرب ٬اردن ٬تركی ٬ملائشيا ٬انڈونيشيا اور پاكستان كے وزرائے خارجہ شركت كریں گے-