ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار نے الجزيرہ نيوز سے نقل كيا ہے كہ او آئی سی كے سربراہ نے كہا كہ مسجد الاقصی كی اہانت كرنے پر او .آئی .سی اسلامی ممالك كے تمام ملكوں نے اسرائيل سے رابطہ منقطع كرنے كے لیے آمادگی كا اعلان كيا ہے-
سيد حامد البار نے كہا كہ مسلم ممالك جو اسرائيل سے سياسی رابطہ ركھتے ہیں ان سے تقاضا كيا گيا ہے كہ وہ اپنے سفراء كو واپس بلا لیں-
او آئی سی كے سربراہ نے مزيد كہا كہ اسرائيل كے اس اقدام كے خلاف ہم بين الاقوامی عدالت میں رٹ داير كریں گے-