ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا امام موسی كاظمۜ كی امامت كا زمانہ ۳۵ سال ہے -۱۴۸ ھ ق سے ۱۸۳ ھ ق تك آپ نے اپنے فرائض امامت كو ادا كيا-
خلفا بنی عباس نے سال ھا سال آپ كو قيد خانے میں ركھا ليكن اس كے باوجود حضرت موسی بن جعفر مكتب اھلبيت كی مسلسل ترويج اور تبليغ كرتے رہے اور اس كے ساتھ امام نے بہت سے شاگردوں كی تربيت فرمائی جس میں يونس بن عبد الرحمن ٬محمد بن عمير ٬محمد بن مفضل بن عمر جعفی محمد بن علی نعمان حسن بن مجنون و ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ شامل ہیں-
شيخ مفيد لكھتے ہیں كہ امام ۜ اپنے زمانے میں سب سے زيادہ عبادت گذار اور سخی تھے شيخ طبرسی تحرير كرتے ہیں آنحضرت سب سے زيادہ كتاب خدا كی حفاظت كرنے والے تھے اور اہل مدينہ آپ كو عبادت گذاروں كی زينت سے ياد كرتے تھے-