ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے المحيط نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قرآن اكیڈمی كے انچارج ابراہيم محمد بو ملحہ نے كہا ہے كہ یہ فلم انگريزی زبان میں ہے اور اس میں غير مسلم دانشوروں كے حضرت محمدۖ كے بارے میں اقوال كا تجزیہ كيا گيا ہے اور اس فلم میں غير مسلم اسكالر پيغمبر عظيم الشان كے اخلاق حسنہ پر گفتگو كی ہے انہوں نے مزيد كہا كہ اسلام ايك صلح پسند مذھب ہے اور اب تك ہمیں كئی درخواستیں موصول ہو چكی ہیں كہ اس فلم كا دوسری زبانوں میں ترجمہ كيا جاۓ-
واضح رہے كہ دبئی كے قائم مقام بادشاہ كی موجودگی میں اس فلم كو بہترين ايوارڈ ديا جاۓ گا-