ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی نامہ نگاروں نے امارات كے اخبار البيان كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امارات كے شہر فجيرہ میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلے كے شركاء كی فجيرہ كے قائم مقام حاكم شيخ محمد بن يوسف الشرق كی موجودگی میں تجليل كی گئی اس مقابلے میں ۳۰۰ سے زائد خواتين وحضرات نے شركت كی طلبہ نے تين مراحل میں ايك دوسرے كے ساتھ مقابلہ كيا اس میں ۱۹٦ غير ملكی طلباء تھے جبكہ باقی امارات كے طلباء تھے-
واضح رہے كہ فجيرہ شہر میں ہر سال مختلف عمر كے افراد كے مابين قرآنی مقابلہ منعقد كيا جاتا ہے-