نماز معنوی سعادت اور سماجی امن و امان كی ضامن ہے-

IQNA

نماز معنوی سعادت اور سماجی امن و امان كی ضامن ہے-

15:30 - March 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1529517
اعزازی گروپ:امير محسن احمدی :صوبہ خراسان شمالی كے ادارہ تبليغات اسلامی كے نائب نے كہا كہ نماز معنوی سعادت اور سماجی امن و امان كی ضامن ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام وطن خواہ نے رضا كاروں كے درميان تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ نماز عبد اور معبود كے درميان محكم رابطہ كا ذريعہ ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ نماز اول وقت ادا كرنے سے انسان اپنے سفر ارتقائی كو طے كرتے ہوۓ منزل كمال تك پہنچ سكتا ہے-
جناب وطن خواہ نے كہا كہ اگر انسان ياد خدا سے غافل ہو جاۓ تو بر كت اور رحمت اس كی زندگی سے دور ہو جاتی ہے-
انہوں نے نماز كی اہميت اور فضيلت كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ نماز معنوی سعادت اور سماجی امن و امان كی ضامن ہے-

نظرات بینندگان
captcha