ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ايم اے پی سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو نے اپنے بيان میں مسلمانوں كو خانہ كعبہ كی زيارت كی دعوت ديتے ہوۓ كہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ پيغمبر اسلامۖ كی حيات طيبہ كا مطالعہ كریں-
آيسسكو نے مزيد كہا كہ اسلامی قوانين پر عمل پيرا ہونا اور خانہ خدا كی زيارت گناہوں كی بخشش اور خدا سے نزديك ہونے كا سبب ہے
آيسسكو نے اپنے بيان كے آخر میں كہا كہ حج اسلام كا ايك واجب ركن ہے اس فريضہ كو ادا كرنے كے لیے ہر انسان كو سعی و كوشش كرنا چاہیے-