فرانسيسی حكومت نے مدارس میں مذھبی لباس پہننے پر پابندی لگا دی

IQNA

فرانسيسی حكومت نے مدارس میں مذھبی لباس پہننے پر پابندی لگا دی

15:42 - March 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1529522
بين الاقوامی گروپ:حكومت فرانس طلبا كو مدارس میں مذھبی لباس پہننے سے روكتی ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے كرسچن انفو كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانسيسی معاشرہ مذھبی علامات كی نفی كرتا ہے اس لیے سكھ مذھب كے طالبعلموں سے كہا گيا ہے كہ وہ پگڑی پہن كر مدارس میں نہ آيا كریں جب كہ پگڑی سكھ مذھب كی بنيادی علامت ہے سكھوں كا اسكول ۲۰۰۷ء میں فرانس میں قائم ہوا ہے اور اس میں دوسرے مذاھب كے بچے بھی تعليم حاصل كرتے ہیں-
واضح رہے كہ یہ بيان اس وقت جاری ہوا جب ويسن میں دوسرا اسلامی مدرسہ قائم ہو رہا ہے اب ديكھنا یہ ہے كہ اس بيان كے بعد یہ مدرسہ جاری رہے گا يا نہیں؟

نظرات بینندگان
captcha