ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ofturkish ہفت نامہ سے نقل كيا ہے كرغستان میں مسلم حقوق نسواں كمیٹی نے اپنے ملك كی جديد حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ پاسپورٹ پر پردے كے ساتھ تصوير لگانے كا قانون پاس كراۓ تاكہ مسلم خواتين پاسپورٹ بنوا كر خانہ خدا كی زيارت سے مشرف ہو سكیں-
قرقيزستان میں شناختی كارڈ اورپاسپورٹ پر بغير پردے كی تصوير كا ہونا ضروری ہے جس كی وجہ سے بہت سی مسلم خواتين سماجی خدمات سے محروم ہیں-
قابل ذكر ہے كہ قرقيزستان میں ۷٦ فيصد مسلمان يعنی ملك كی كل آبادی چار مليون چھ لاكھ ہے جس میں ساڑھے تين ملين مسلمان ہیں-