ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مفكرة الاسلام نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بيت المقدس كے مفتی اعظم نے ايك خط كے ذريعہ او آئی سی اور دوسرے عرب ممالك سے درخواست كی ہے كہ اسرائيل كی مسجد الاقصی كی بے حرمتی كا سختی سے نوٹس ليا جاۓ شيخ حسينی نے اسرائيل پر واضح كيا كہ فورا مسجد الاقصی كے قريب كھدائی كا كام روك ديا جاۓ انہوں نے كہا كہ اسرائيل مسلمانوں كو تو ديوار اور مسجد كی تعمير سے روك رہا ہے ليكن صرف ۱۵۰ میٹر كے فاصلہ پر یہودی اپنا كنيسہ بنا رہے ہیں انہوں نے كہا كہ جب یہ كنيسہ تعمير ہو جاۓ گا تو رقبہ كی كمی كا بہانہ بنا كر مسجد الاقصی كی ديوار تك پہنچا جاۓ گا-