كتاب ،،سچی كہانياں،، كی دوسری جلد كا ارمنی زبان میں ترجمہ ہو گيا

IQNA

كتاب ،،سچی كہانياں،، كی دوسری جلد كا ارمنی زبان میں ترجمہ ہو گيا

14:15 - March 03, 2007
خبر کا کوڈ: 1529904
ادبی گروپ: سال پيغمبر اعظم ﴿ص﴾كی مناسبت سے شہيد مطہری كی كتاب داستان راستان كی دوسری جلد كا ارمنستان میں ايران كے خانہ فرہنگ كے تعاون سے ارمنی زبان میں ترجمہ ہو گيا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے روابط عمومی ادارہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ارمنستان میں قائم ايران كے خانہ فرہنگ نے شہيد مطہری كی كتاب داستان راستان كا ارمنی زبان میں ترجمہ كر كے اشاعت كی ہے يوں پہلی دفعہ ارمنستان كے عوام شہيد مطہری كے آثار سے آشنا ہو ۓ ہیں جلد اول كی اشاعت كے بعد فورا خانہ فرہنگ نے جلد دوم كی اشاعت كا پروگرام بنايا ہے كيونكہ جلد اول كو مختلف حلقوں میں بے پناہ پزيرائی ملی تھی كتاب كے آخر میں امام خمينی كے اور شہيد مطہری كے بيانات كو جگہ دی گئی ہے اس كتاب كا ارمنی زبان میں ترجمہ ٫٫ژرژيك ابراہيمی ٬٬ نے كيا ہے اور اس میں ۴۲ داستانیں درج ہیں-
نظرات بینندگان
captcha