–
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے manitop daily times سے نقل كيا ہے كہ ھالينڈ كے حزب آزادی كے لیڈر نے اپنے ايك مضمون میں يورپ میں اسلام كی توسيع پر تنقيد كرتے ہوۓ حكومتی عہدے داروں سے مطالبہ كيا ہے كہ اسلام كی بڑھتی ہوئی ترقی كو كنٹرول كيا جاۓ –
انہوں نے مزيد اپنے مضمون میں لكھا ہے اسلامی اقدار يورپ كے كلچر سے متضاد ہیں ﴿تریٹ ويلدز﴾ نے لكھا كہ اس وقت دنيا كی اصلی مشكل اسلام بنا ہوا ہے اس لۓ كہ سلام ايك شدت پسند دين ہے اور پيغمبر اسلام بھی ايك شدت پسند اور جنگ جو انسان تھے اور قرآن نے بھی شدت پسندی كی حمايت كی ہے-
انہوں نے لكھا كہ ہم اسلامی ممالك میں اس وقت سرمایہ گذاری كر سكتے ہیں جب مسلمان اپنے عقائد اور قرآنی تعليمات سے دست بردار ہو جائیں-