ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اسلام آن لائن كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مسجد جس كا نام مركز اسلامی ہدايت ہو گا اور ۲٦٦۸ مربع میٹر پر دو ميناروں كے علاوہ ساڑھے ۱٦ میٹر اونچا گنبد پر مشتمل ہوگی جسے ۷ سال میں مكمل كيا جاۓ گا-
عبد القدير علمی ٬٬ جو كہ اس منصوبے كے ركن میں سے ہیں نے ايك بيان میں كہا ہے كہ اس مسجد میں ٦۰۰ نمازيوں كے نماز پڑھنے كی گنجائش ہوگی اس كے علاوہ ۱۱ كلاس روم سيمينار ہال اور شاپنگ سنٹر بھی بناۓ جائیں گے-
انہوں نے كہا كہ اس منصوبے كا پروگرام ۵ سال پہلے بنايا گيا تھا ليكن كافی تعداد میں سرمایہ نہ ہونے كی وجہ سے كام التوا كا شكار ہو گيا تھا-
واضح رہے كہ اس وقت امريكہ میں تقريبا ۱۰ ملين مسلمان زندگی بسر كرتے ہیں-