پيغمبر اعظم كی شان میں گستاخی پر ڈنمارك حكومت كو ۲۰۰ ملين ڈالر كا نقصان

IQNA

پيغمبر اعظم كی شان میں گستاخی پر ڈنمارك حكومت كو ۲۰۰ ملين ڈالر كا نقصان

12:09 - March 05, 2007
خبر کا کوڈ: 1530452
بين الاقوامی گروپ:پيغمبر اعظم ۖ كی توہين كے ارتكاب پر مسلمانوں نے ڈنماركی مصنوعات كا بائيكات كيا جس كی وجہ سے سن ۲۰۰٦ میں ڈنمارك كی حكومت كو كئی ملين ڈالر كا نقصان ہوا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ايشوشی ایٹڈ پريس كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ ڈنمارك كی اشيا كا مسلم برادری كی طرف سے بائيكاٹ كی وجہ سے ڈنمارك كی اشيا كی ايكسپورٹ میں ۱۱ فيصد كمی آئی ہے ڈنمارك حكومت كے قومی سروے كے مطابق دودھ كی بنائی گئی اشيا كو ۲۰۰ ملين ڈالرز كا نقصان ہوا ہے اور مشرق وسطی میں مسلمانوں كے بائيكاٹ كی وجہ سے ٦۰ فيصد ايكسپورٹ میں كمی آئی ہے
واضح رہے كہ ڈنمارك كے ايك اخبار نے پيغمبر عظيم الشان كی شان میں گستاخی كی تھی جس كی حكومت ڈنمارك نے بھی حمايت كی تھی-

نظرات بینندگان
captcha