آيت اللہ فاضل لنكرانی : تمام فنون میں سب سے بہترين فن فكر كرنا ہے

IQNA

آيت اللہ فاضل لنكرانی : تمام فنون میں سب سے بہترين فن فكر كرنا ہے

12:27 - March 05, 2007
خبر کا کوڈ: 1530463
فن گروپ: انسان كی ترقی اور تنزلی فكر كی مرہون منت ہے ہم خداوند عالم كے شكر گزار ہیں كہ اس نے ہمیں علم و آگاہی كے راستے كو طے كرنے كا آلہ عنايت كيا –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ قم كےفنی شعبہ سے نقل كيا ہے كہ آسمانی فن كے عنوان سے قم میں ايك سيمينار كا انعقاد كيا گيا جس میں آيت اللہ العظمی فاضل لنكرانی كا مكتوب پيغام پڑھا گيا-
مرجع عاليقدر نے اس پيغام میں كہا كہ انسان كی ترقی اور تنزلی فكر كی مرہون منت ہے ہم خداوند عالم كے شكر گزار ہیں كہ اس نے ہمیں علم و آگاہی كے راستے كو طے كرنے كا آلہ عنايت كيا –
انہوں نے مزيد كہا كہ تمام فنون میں سب سے بہترين فن اچھی فكر كرنا ہے-مرجع تقليد نے اپنے بيان میں كہا كہ خدا كے فضل و كرم اور حضرت بقية اللہ الاعظم كے زير سایہ حوزہ علمیہ قم اس وقت سب سے بڑا علمی اور دينی مركز ہے جس نے اب تك ايسے فضلاء كی تربيت كی ہے جو ترقی كے مراحل كو طے كر رہے ہیں-
مرجع بزرگوار نے كہا كہ چونكہ حوزہ علمیہ كی ذمہ داری نسل جوان كی ہدايت اور تربيت ہے لہذا فضلاء كو چاہیے كہ وہ تمام فنون سے آگاہی حاصل كر كے باطل كو شكست دیں-

نظرات بینندگان
captcha